ہارون آباد(عوامی پریس کلب ) فاریسٹ گارڈ وسیم اختر کا نجی ٹاون مالکان سے مبینہ طور پر14لاکھ روپے رشوت لے کر 14قیمتی درخت کٹوانے کا انکشاف،میں نے رشوت وصول نہیں کی الزام کو مسترد کر تا ہوں، فارسٹ گارڈ وسیم اختر کا موقف،اہلیان علاقہ نے اعلی حکام سے شفاف انکوائری کرانے کا مطالبہ کردیا،فاریسٹ گارڈوسم اختر نے معاملہ ہائی لائیٹ ہونے پر اپنی ہی مدعیت میں نجی ٹاون مالکان کے خلاف مقدمہ بھی درج کروا دیا۔
نجی ٹاؤ ن نے فاریسٹ گارڈ وسیم اختر نے ٹاون ما لکان سے فرنٹ کو کلیئر کرنے کی غرض سے رات کی تاریکی میں نہر کنارے کھڑے لاکھوں روپے مالیت کے سرکاری درخت کٹوا دیئے، اور پولیس کو تحریری درخواست ٹاؤن مالکان سیف گجر، علی گجر، محمد اشرف بھٹی اور چھ کس نامعلوم کیخلاف مقدمہ درج کروانے کے لیے بھجوا دی جس میں فاریسٹ گارڈ وسیم اختر نے موقف اختیار کیا کہ مجھے خفیہ اطلاع ملی کہ نہر 4R/HBبرجی نمبر LR/73-72بحد چک نمبر 71فورآر سے نجی ٹاؤن کے مالک سیف گجر نے اچانک کارندوں کے ذریعے سرکاری درختان سبز کٹوا دیئے ہیں جوکہ موقع پر پڑے ہیں۔
جس پر میں اپنے دیگر ساتھیوں احسان احمد دانش FGاور کلیم اللہ FGکے ہمراہ فوراً جائے و قوعہ پر پہنچے اور موقع چیک کیا تو تعدادی 14عدد درخت کیکر تازہ آرے سے کئے ہوئے پائے گئے اور ایک درخت خشک گرا پڑا تھا سرقہ پایا گیا، کاٹے گئے درختوں کی مالیت 5لاکھ70ہزار روپے بتائی جاتی ہے، محکمہ جنگلات کے مطابق نجی ٹاؤ ن کے مالکان نے ٹاؤن کے دوکانوں کے فرنٹ کو کلیئر کرنے کی غرض سے رات کی تاریکی میں نہر کنارے کھڑے لاکھوں روپے مالیت کے سرکاری درخت کٹوا ئے ہیں۔
پولیس نے محکمہ جنگلات کے فاریسٹ گارڈ وسیم اختر کی تحریری درخواست پر ٹاؤن مالکان سیف گجر، علی گجر، محمد اشرف بھٹی اور چھ کس نامعلوم کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ جبکہ اہلیان علاقہ نے اعلی حکام سے فی الفور نوٹس لے کر شفاف انکوائری کروا کے اس معاملے میں ملوث تمام افراد کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔








