ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد تھانہ سٹی پولیس کی قمار بازوں کے خلاف کاروائی، بذریعہ تاش سے جواء کھیلتے ہوئے 10جواری گرفتار، داؤ پر لگی رقم مبلغ 35ہزار برآمد، الگ الگ مقدمات درج۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد ظفر بزدار کی ہدایت پر ہارون آبا میں پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیاں جاری ہیں۔
، گزشتہ روز خفیہ اطلاع پر تھانہ سٹی پولیس ہارون آباد نے شہر کے دو مختلف مقامات دھوبی گھاٹ بلدیہ کالونی اور ریلوے کوارٹروں میں چھاپہ مار کر بذریعہ تاش سے جواء کھیلتے ہوئے 10جواریوں آصف حسین، محمد عادل، اشفاق علی، محمد کاشف، طاہر، محمد عرفان، محمد حیات، بابر علی، حسنین رضا کو گرفتار کرلیا اور داؤ پر لگی رقم مبلغ 35ہزار روپے برآمد کرلئے، پولیس نے تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلئے ہیں۔








