300

50سالہ شخص کی خود کو آگ لگا کر خود سوزی کی کوشش

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد میں 50سالہ شخص کی خود کو آگ لگا کر خود سوزی کی کوشش، 80فیصد جسم جل گیا، ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر شخص کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا۔

تاہم آگ لگانے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی، پولیس مصروف تفتیش، تفصیلات کے مطابق ہارون آباد کے نواحی گاؤں 76فور آر میں پچاس سالہ عبدالحمید نامی شخص نے خود پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔

آگ سے جھلسنے کے نتیجے میں عبدالحمید کا 80فیصد جسم جل گیا، اطلاع پر ریسکیو 1122کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور متاثرہ شخص کو ٹی ایچ کیو ہسپتال ہارون آباد منتقل کردیا ہے تاہم آگ لگانے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی ہے، پولیس مصروف تفتیش ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں