290

خانیوال کے ضمنی الیکشن میں رانا محمد سلیم کی کامیابی مسلم لیگ ن کی مقبولیت کا واضح ثبوت ہے

ہارون آباد (عوامی پریس کلب ) مسلم لیگ ن کے رہنما ملک سجاد علوی نے کہا ہے کہ خانیوال کے ضمنی الیکشن میں رانا محمد سلیم کی کامیابی مسلم لیگ ن کی مقبولیت اور میاں محمد نواز شریف کی قیادت پر عوامی اعتماد کا بھرپور اور واضح ثبوت ہے. نوازشریف پاکستان بالخصوص پنجاب کی سیاست کی سب سے بڑی حقیقت ہے

وہ نشاط ڈاہا جو نوازشریف کی ٹکٹ پر جیتا اس کی بیوہ فارورڈ بلاک کے فنڈز اور ہمدردی کے ووٹ کے باوجود پی ٹی آئی کی ٹکٹ پر ہار گئی۔وہ رانا سلیم جو 2018 میں پی ٹی آئی کی ٹکٹ پر ہار گیا وہ شیر کے نشان پر لڑا تو جیت گیا اور اس سے یہ بات بات ایک بار پھر کھل کر سامنے آئی ہے کہ میاں نواز شریف کی قیادت اور مسلم لیگ ن کا ٹکٹ ہی کامیابی کا پیمانہ ہے۔

پی ٹی آئی مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے اور عوامی عدالت میں اس کی حیثیت صفر ہے یہی وجہ ہے کہ اب ان میں الیکشن میں مقابلہ کرنے کی سکت نہیں ہے اور مسلم لیگ ن اگلے الیکشن میں بھرپور فتح حاصل کرے گی اور پنجاب سمیت ملک بھر میں عوامی مینڈیٹ کی بنیاد پر حکومت سازی کرے گی اور عوامی ترقی کا نیا ورژن اپنی بھرپور حیثیت ثابت کرنے کے لئے میدان میں اترے گا.۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں