ہارون آباد(عوامی پریس کلب) ہارون آباد میں شارٹ سرکٹ کے باعث گھر میں آگ لگ گئی، آگ سے گھریلو قیمتی سامان جل کر راکھ، ریسکیو 1122کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا.
تفصیلات کے مطابق ہارون آباد کے علاقہ مسلم کالونی میں ملک مدثر نامی شخص کے گھر اچانک آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں گھریلو قیمتی اشیاء جل کر خاکستر ہو گئیں، اطلاع پر ریسکیو 1122ہارون آباد کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور آگ پر قابو پالیا، ریسکیوذرائع کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔








