ہارون آباد (عوامی پریس کلب ) ہارون آبادمیں خونخوار جنگلی جانوروں کے حملہ سے 20بھیڑ بکریاں ہلاک، پچاس سے زائد زخمی، علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا، تفصیلات کے مطابق ہارون آبادکے نواحی گاؤں 110سکس آر میں خونخوار جنگلی جانوروں نے ایک ہی رات میں مختلف مقامات پر حملہ کرکے 20بھیڑ بکریوں کو ہلاک کردیا ۔
جبکہ پچاس سے زائد کو زخمی کردیا، خطرناک جنگلی جانوروں کی موجودگی کے باعث علاقہ بھر میں خوف و ہراس پھیل گیا، اہل علاقہ نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ جنگلی حیات کا عملہ جنگلی جانوروں کو تلف کرنے کے فوری اقدام کرے تاکہ باقی جانوروں کو بچایا جا سکے۔








