237

سبزی منڈی جہاں موجود ہے وہیں قائم رہے گی

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد سبزی منڈی منتقلی کا معاملہ،مسلم لیگ ن کے ایم این اے چودھری نور الحسن تنویر اور ایم پی اے ڈاکٹر مظہر اقبال چودھری نے پرانی فروٹ و سبزی منڈی کے تاجروں کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئی سبزی منڈی کی منظوری صرف اپنے رشتہ داروں کو مالی فائدہ پہنچانے کے علاوہ اور کچھ بھی نہیں ہے۔

ہم پرانی فروٹ و سبزی منڈی کے تاجروں کا کسی صورت بھی استحصال نہیں ہونے دیں گے اور سبزی منڈی جہاں موجود ہے وہیں قائم رہے گی، ان خیالات کا انہوں نے پرانی سبزی منڈی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر انجمن سبزی منڈی ہارون آباد کے صدر حاجی شہاب الدین غوری، جنرل سیکرٹری ملک محمد بلال، طارق محمود ملہی، مشتاق احمد نمبر دار، عامر چٹھہ سمیت دیگر آڑھتی حضرات و پلیدار وغیرہ کثیر تعداد میں موجود تھے، انہوں نے مزید کہا کہ ہم عوام اور تاجر برادری کے مفادمیں ہر فورم پر اس معاملے پر آواز اٹھائیں گے اور نئی سبزی منڈی کی منظوری ختم کرکے دم لیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں