ہارون آباد (عوامی پریس کلب) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر فضل الرحمن بلوچ نے اراضی ریکارڈ سنٹر ہارون آباد میں منعقدہ ریونیو عوامی خدمت کچہری میں شرکت کی، جس میں متعلقہ ریونیو افسران اور ریونیو فیلڈ سٹا ف موجود تھا۔
ریونیو عوامی خدمت کچہری میں لوگوں کے ریونیو سے متعلق درخواستیں بھی وصول کی گئیں اور انکے مسائل کے حل کے لئے موقع پر احکامات جاری کئے گئے۔ریونیو عوامی خدمت کچہری ہارون آباد سمیت ضلع بہاولنگر کی تمام تحصیلوں میں منعقد کی گئیں جہاں اسسٹنٹ کمشنرز نے لوگوں کے ریونیو سے متعلق مسائل حل کئے۔








