284

پنجاب بھر کے اسسٹنٹ کمشنرز کی کارکردگی رپورٹ جاری

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) پنجاب بھر کے اسسٹنٹ کمشنرز کی کارکردگی رپورٹ جاری،پنجاب میں سب سے بہتر ین کارکردگی دکھانے واے اسسٹنٹ کمشنر فضل الرحمن بلوچ ہارون آباد ٹھہرے، ڈویژن لیول پر بھی اسسٹنٹ کمشنر فضل الرحمن بلوچ پہلے نمبر، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر فضل لرحمن بلوچ کا کہنا تھا کہ اگر ایک آفیسر اپنے فرائض، محنت، دیانتداری، ذمہ داری اور احسن طریقے سے ادا کرے تو میں نہیں سمجھتا کہ کامیابی اس کے قدم نہ چومے۔

میں نے ہمیشہ تمام کام میرٹ اور غیر جانبدارانہ طریقے سے ادا کئے جس کا انعام اللہ تعالی نے پنجاب اور ڈویژن بھر میں پہلی پوزیشن کی صورت میں دیا، انہوں نے مزید کہا کہ اگر تمام افسران اپنی اوّلین ترجیح ہر معاملے میں اپنی غیر جانداریت کو ملحوظ خاطر رکھے تو قدرت بھی اس کی مکمل سپورٹ کرتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں