ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد کی معروف سیاسی بزرگ شخصیت و قائد اللہ اکبر تحریک ڈاکٹر میاں احسان باری علالت کے بعد انتقال کر گئے، مرحوم کی نماز جنازہ میں سیاسی ومذہبی اور کاروباری شخصیات کی کثیر تعداد میں شرکت، مقامی قبرستان میں سپرد خاک۔
تفصیلات کے مطابق ہارون آباد کی معروف سیاسی بزرگ شخصیت و قائد اللہ اکبر تحریک ڈاکٹر میاں احسان باری چند روز قبل علیل تھے اور لاہور کے نجی ہسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج تھے، گزشتہ روز وہ خالق حقیقی جا ملے، ڈاکٹر میاں احسان باری مرحوم کی نماز جنازہ مرکزی عید گاہ ہارون آباد میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں سیاسی ومذہبی اور کاروباری شخصیات، وکلاء برادری، تاجر برادری سمیت تمام مکاتب فکر کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی، نماز جنازہ کے بعد مرحوم کو مقامی قبرستان میں سپر دخاک کردیا گیا۔







