210

پوائنٹ آف سیلز سسٹم کا نفاذ

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) پوائنٹ آف سیلز سسٹم کے نفاذسے تاجر برادری تذبذب کا شکار ہے، ایف بی آرکی مشینری اس نظام کی آڑ میں تاجروں کو ہراساں کر رہی ہے، اقدام سے پہلے سروے اور مشاورت کی پالیسی تشکیل دی جائے، ان خیالات کا اظہار مرکزی انجمن تاجران ہارون آباد کے صدر راجہ آصف محمود جنجوعہ نے کیا۔

اس موقع پر جنرل سیکرٹری محمد ریاض خلجی بھی موجود تھے، انہوں نے مزید کہا کہ تمام تاجر تنظیمیں پوائنٹ آف سیلز سسٹم کے حوالے سے تحفظات اور خدشات کا اظہار کر رہی ہیں، ہول سیلرز اور رٹیلرز کی تفریق کے حوالے سے بھی پچیدگیاں ہیں، جنہیں دور کیا جانا چاہئے ایف بی آر کے افسران اس حوالے سے آگاہی دیں اور تاجروں کو بتایا جائے،جو تاجر اس نظام کے زمرے میں آتے ہیں سمجھ سکیں اور خوف و ہراس کی فضا کا خاتمہ ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں