288

دو موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں، دو خواتین سمیت چار افراد شدید زخمی

ہارون آباد (عوامی پریس کلب ) ہارون آباد میں دو موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں، دو خواتین سمیت چار افراد شدید زخمی، ریسکیو کی ٹیم نے زخمیوں کو طبی امداد دینے کے بعد ہسپتال کردیا، تفصیلات کے مطابق ہارون آباد بہاولنگرروڈ پر کھاٹاں کے قریب پکا موڑ پر دو موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں۔

جس کے نتیجے میں ارشد، افتخار، سکینہ بی بی اور ثریا کوثر سمیت چار افراد شدید زخمی ہو گئے، زخمیوں میں تین کا تعلق کھاٹاں جبکہ ایک کا تعلق بہاولنگر سے ہے، اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو فوری طبی امداد دینے کے بعد ہسپتال منتقل کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں