ہارون آباد (عوامی پریس کلب) عوامی تحریک ہارون آباد کے زیر اہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 71ویں سالگرہ منائی گئی،اس سلسلہ میں ایک پُر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا اور پرتکلف عشائیہ بھی دیا گیا، جس میں پاکستان عوامی تحریک ہارون آباد کے عہدیداران کے علاوہ تحریک منہاج القرآن اور منہاج یوتھ لیگ کے صدور و جنرل سیکرٹریز، کارکنان اور میڈیا نمائندگان نے شرکت کی۔
تقریب کے مہمان خصوصی طارق محمود چٹھہ ضلعی صدر، ظفر اقبال کاہلوں اور باؤ عبدالمجید مغل تھے، اس کے علاوہ عوامی تحریک ہارون آباد کے سرپرست ڈاکٹر میاں غلام حسین، صدر ناصر مصطفوی، نائب صدر فرقان منور، چوہدری سجاد نعیم، سیکرٹری ابوبکر محمد رضا سلطانی، کوارڈینیٹر محمد ثناء اللہ، محمد علی چوہدری ہیڈ سوشل میڈیا عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے علاوہ ایگزیکٹیو کونسل کے جملہ اراکین نے شرکت کی۔
تقریب میں شریک شرکاء نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی ہمہ جہت علمی، فکری، فلاحی، سیاسی و سماجی خدمات پر زبر دست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا، اس موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 71 ویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔








