ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد میں تعلقات استوار نہ کرنے پر نوجوان نے فائرنگ کرکے لڑکی کو شدید زخمی کردیا، زخمی لڑکی ہسپتال منتقل، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
تفصیلات کے مطابق ہارون آباد کے نواحی گاؤں 2ون آر میں محمد حسین نامی شخص اپنی بیوی رضیہ بی بی اور بیٹی حفظہ بی بی رقبہ پر جانوروں کے لئے چارہ کاٹ رہے تھے کہ اسی اثناء میں محمد حسن سکنہ 3ون آر نامی نوجوان اپنے دو نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ وہاں آگیا جس نے للکار کر محمد حسین کی بیٹی حفظہ بی بی کو فائرنگ کرکے زخمی گر دیا، ملزمان موقع سے فرار ہو گئے، زخمی حفظہ بی بی کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔








