257

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد ظفر بزدار کی تھانہ فقیروالی میں امن کمیٹی، علمائے کرام اور انجمن تاجران کے ممبران سے میٹنگ

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد ظفر بزدار کی تھانہ فقیروالی میں امن کمیٹی، علمائے کرام اور انجمن تاجران کے ممبران سے ایک میٹنگ ہوئی،میٹنگ کے دوران ڈی پی او محمد ظفر بزدار کا کہنا تھا کہ ریاستی اداروں اور امن کمیٹی کا مقصد اپنی اپنی سطح پر معاشرے میں امن و امان کا قیام اور معاشرتی برائیوں کا خاتمہ کر کے معاشرے کو امن کا گہوارہ بنانا ہے جس کے لیے ہم آج یہاں اکھٹے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم بطور پولیس فورس جرائم کے خاتمے، جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی، سماج دشمن عناصر کا قلع قمع کرکے عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بناتے ہیں تو آپ اپنے ممبرز سے امن کو عام کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرتے ہیں، شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے۔

مذکورہ میٹنگ میں موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر سیکیورٹی کے حوالہ سے بریفنگ، ضلع میں امن وا مان کی فضا ء برقرار رکھنے کیلئے لاؤڈ اسپیکر کے آزادانہ استعمال کی روک تھام، مذہبی عبادت گاہوں، مساجد، امام بارگاہوں، اقلیتی عبادت گاہوں اور تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی کو مزید بہتر بنانے اور سنگیں وارداتوں کی روک تھام کیلئے ٹھیکری پہرہ لگانے کی بھی ہدایت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں