338

گرینڈر کی ڈسک سے زخمی ہونیوالا مستری اشفاق احمد چل بسا

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد گرینڈر کی ڈسک سے زخمی ہونیوالا مستری اشفاق احمد چل بسا، تفصیلات کے مطابق اشفاق احمد سکنہ 76فور آر اضافی بستی نامی مستری لوہا کاٹنے والا گرینڈر سے کام سر انجام دے رہا تھاکہ اچانک گرینڈر کی ڈسک ٹوٹ کر اُس کے دماغ میں جاکر لگ۔

جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا جنہیں فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں پر موجود ڈاکٹر وں نے تشویشناک حالت کے پیش نظر وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور ریفر کردیا گیا جہاں پر وہ جانبر نہ ہوسکا اور اپنے خالق حقیقی سے جا ملا.

متوفی کی نماز جنازہ آبائی چک 76فور آر اضافی بستی میں ادا کردی گئی ہے، نماز جنازہ میں تمام مکاتب فکر کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں