271

مرکزی انجمن تاجران کی تقریب حلف برداری

ہارون آباد (عوامی پریس کلب ) مرکزی انجمن تاجران ہارون آباد کی تقریب حلف برداری تقریب کے مہمان خصوصی آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر محمد اجمل بلوچ تھے انہوں نے نو منتخب عہدیداران کا حلف لیا اس سے قبل جب مہمان خصوصی ھال میں داخل ہوا تو تاجر برادری نے ان کا ڈھول کی تھاپ اور پھول کی پتیوں سے شاندار استقبال کیا ۔

آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر محمد اجمل بلوچ نے کہا ہے کہ ملک میں تمام اداروں پر آئی ایم ایف کا کنٹرول ہے آئی ایم ایف سے قرض لینے کی خاطر ملک میں باربار ادویات بجلی گیس پٹرولیم مصنوعات اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں گزشتہ ساڑھے تین سالوں کے دوران بے پناہ اضافہ کیا گیا ہے یہ غریب عوام پر ظلم کے مترادف ہے اس مہنگائی کا تمام تر بوجھ کا تاجر برادری اور کسان بھائیوں کو بوجھ برداشت کرنا پڑتا ہے جبکہ مہنگائی کرنے والے طبقات بیورو کریسی اور سیاستدان عیش و عشرت کی زندگی گزار رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی انجمن تاجران کی حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے راجہ آصف محمود جنجوعہ کو دوسری مرتبہ بلامقابلہ صدر اور ملک محمد ریاض خلجی کو چوتھی بلا مقابلہ جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارک باد دی ضلعی انجمن تاجران کے جنرل سیکٹری سہیل خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دی اور محمد اجمل بلوچ صاحب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی تشریف آوری ہماری خوش قسمتی ہے ملک بھر کی تاجر برادری کا صدر آج ہمارے درمیان موجود ہے۔

نو منتخب ہونے والے عہدے داران میں حاجی شہزاد اقبال سرپرست اعلی میاں احمد حسن سرپرست محمد انور علوی چیف آرگنائزر حاجی سخی سلطان پرنس کار چیئرمین حاجی عطائالرحمان وائس چیئرمین آصف محمود جنجوعہ صدر ملک محمد ریاض خلجی جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے نائب صدور میں حاجی محمد زبیر حاجی کفایت اللہ طاہر مقصود وسیم عابد حاجی محمد رفیق ملک مقصود احمد ملک محمد ارشد شامل ہیں ۔

فنانس سیکرٹری کے لئے محمد افضل رندھاوا یاسر ندیم چوہدری جوائنٹ سیکرٹری اور ملک محمد افضل انجم انفارمیشن سیکرٹری منتخب ہوئے ملک محمد اکرم شہاب صاحب کو صدر مین بازار محمد اشرف صدر انارکلی بازار ڈاکٹر ذوالفقار جنرل سیکٹری انارکلی بازار محمد عباس صدر چمن بازار میاں وحید آرائیں صدر جامعہ بازار ملک محمد اسلم صدر شوز مارکیٹ رانا فیاض جنرل سیکرٹری شوز مارکیٹ مرزا امین صدر تحصیل بازار ملک محمد اکرم صدر موبائل مارکیٹ جبکہ ندیم ظفر صدر کراکری منتخب ہوئے۔

مجلس شوریٰ کے چیئرمین چوہدری محمد عقیل سندھو جب کہ ممبران میں شامل تھے حافظ نصیب گجر ملک کیار شاد ملک اسلم وقاص حافظ شاہد مہر شیخ ساجد سبزی منڈی کے صدر حاجی شہاب الدین غوری جنرل سیکریٹری ملک بلال غلہ منڈی کے صدر چوہدری شہباز بیوٹی پالر ایسوسی ایشن کے صدر محمد نعیم اور جنرل سیکرٹری علی بھائی اور جانی موٹر سائیکل یونین کے صدر چوہدری احسن فوٹو سٹیٹ یونین کے صدر میاں فہمید ناصر آرائیں فقیر والی سے انجمن تاجران کے جنرل سیکرٹری جاوید مجید اور غلام مصطفی رحمانی کے علاوہ تاجر برادری کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں