ہارون آباد (عوامی پریس کلب) گورنمنٹ رضویہ اسلامیہ گریجوایٹ کالج ہارون آباد میں ساڑھے تین سو پودے لگائے گئے، پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر عرفان مصطفی وائس پروفیسر پرنسپل ملک محمد امین اور چیئر مین شعبہ عربی پروفیسر ڈاکٹر حافظ غلام محی الدین نے جمیع اساتذہ وطلباء کے ساتھ مل کر پودے لگائے، اس موقع پر نعمان طارق ایریا سیلز مینیجر (اینگروفرٹیلائزر لمیٹڈ)نے پودوں کی اہمیت و ضرورت پہ عمدہ گفتگو بھی کی۔
اس موقع پہ پرنسپل نے بھی طلباء کو درختوں کے فوائد سے آگاہ کیا ان کا کہنا تھا کہ وجود انسانی کی بقا آکسیجن سے ہے جبکہ آکسیجن درختوں سے ملتی ہے صحت افزاء معاشرہ شجر کاری ہی سے ممکن ہے، انہوں نے نعمان طارق کا خصوصی شکریہ بھی ادا کیا جنہوں نے ادارہ کو ساڑھے تین سو پودے ھدیہ کئے،آخر میں پروفیسر ڈاکٹر حافظ غلام محی الدین نے ان پودوں کی سالمیت و نشونما اور ملکی خیر و برکت کے لیے خصوصی دعا بھی کروائی۔








