304

وائٹل گروپ کے زیر اہتمام نیو غلہ منڈی میں عید ملن پارٹی کا انعقاد

ہارون آباد (عوامی پریس کلب ) ہارون آباد مسلم لیگ ضیاء وائٹل گروپ کے زیر اہتمام نیو غلہ منڈی میں عید ملن پارٹی کا انعقاد کیا گیا، اس حوالے سے نیو غلہ منڈی میں ایک پُر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا،تقریب میں سٹیج سیکرٹری کے فرائض چوہدری عبیدا لرحمان نے ادا کئے۔

عید ملن پارٹی میں مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ و سابق وفاقی وزیر محمد اعجازالحق،محسن ہارون آباد سرپرست وائٹل گروپ حاجی سعید احمد، چیئرمین مسلم لیگ (ضیاء) حاجی محمد یٰسین،صوبائی صدر مسلم لیگ (ضیاء) چوہدری غلام مرتضیٰ سابق ایم پی اے،چوہدری کاشف ثناء، نعمان جاوید،چوہدری آصف ثناء،چوہدری اعظم گوہیر، سمیت پارٹی کارکنان اور معزین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پرسربراہ مسلم لیگ (ضیاء) محمد اعجازالحق،چیئر مین مسلم لیگ (ضیاء) حاجی محمد یٰسین،صوبائی صدر مسلم لیگ (ضیاء) چوہدری غلام مرتضیٰ سابق ایم پی اے و دیگر کا کہنا تھا کہ ہار جیت سیاست کا حصہ ہے ہم عرصہ بیس سال سے مسلم لیگ ضیاء کے پلیٹ فارم سے علاقہ کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لئے دن رات محنت کررہے ہیں اور ان شاء اللہ ہمیشہ عوام کی خدمت جاری رکھیں گے، ہمارے دور میں شروع ہونے والے پروجیکٹ پر چند شعبدہ بازوں نے جھوٹی سیاست کی جبکہ وہ پروجیکٹ آج بھی نامکمل ہیں جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ یہاں کے موجودہ منتخب نمائندوں نے سوائے جھوٹ کے عوام کو کچھ نہیں دیا۔

آئندہ عام الیکشن میں مسلم لیگ ضیاء کی جماعت ایک بڑی سیاسی جماعت کے طور پر سامنے آئے گی اور علاقہ کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کا تسلسل کو جاری رکھے گی۔تقریب انتظامیہ میاں شکیل،باو لیاقت علی،چوہدری عظیم عقیل گوہیر، ملک قیصر اعوان،محمد اسحاق،عالم کمبوہ،محمد سرور کاکا،ناسر چوہدری،محمد طاہر توگیروی کو زبردست اہتمام کرنے پر پارٹی قائدین کی جانب سے زبرست خراج تحسین پیش کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں