ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد میں شدید گرمی ریسکیو 1122 کے زیر اہتمام ہیٹ ویو کیمپ قائم کردیا گیا ، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر راو شرافت علی کا کیمپ کا دورہ، کیمپ میں گرمی سے متاثر افراد کیلئے ٹھنڈے پانی کے ساتھ مشروب اور نمکول کا بھی اہتمام کیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق شدید گرمی کی لہر کے پیش نظر حکومت پنجاب اور ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 کے احکامات پر پنجاب بھر کی طرح ہارون آباد شہر میں بھی ریسکیو 1122کے زیر اہتمام ہیٹ ویو کیمپ قائم کیا گیا ہے جہاں پر ٹھنڈے پانی کے ساتھ مشروب اور نمکول کا بھی اہتمام کیاگیاہے۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر راو شرافت علی نے لیاقت سکھیرا فوکل پرسن ریسکیو 1122ہارون آباد کے ہمراہ کیمپ کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ریسکیو 1122ہر مشکل میں عوام کی مدد کے لئے موجود ہے، موجودہ شدید گرمی میں شہری گرمی سے بچنے کیلئے سر کو ڈھانپ کر رکھیں، پانی اور ٹھنڈے مشروبات کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں اور غیر ضروری گھروں سے باہر نہ نکلیں اپنے آپ کو دھوپ سے بچائیں۔








