244

ڈاکو سیلز مین سے ہزاروں کی نقدی اور قیمتی موبائل فونز لوٹ کر فرار

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد ڈکیتی کی واردات، نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے نجی سگریٹ کمپنی کے دو سیلز مین سے ہزاروں کی نقدی اور قیمتی موبائل فونز لوٹ کر فرار ہو گئے، پولیس مصروف تفتیش۔

تفصیلات کے مطابق ہارون آباد میں نجی سگریٹ کمپنی کی ڈسٹری بیوشن رائے ٹریڈرز کے دو سیلز مین فریاد اور اعجاز بسواری موٹر سائیکل پر اپنے اپنے روٹ سے سیل کرکے واپس آرہے تھے کہ ہارون آباد بہاولنگر روڈ پر تھانہ ڈونگہ بونگہ کی حدود میں علاقہ رسول پورہ کے قریب دو نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے دونوں کو روکا اور اُن سے گن پوائنٹ پر ہزاروں کی نقدی و قیمتی موبائل فونز لوٹ کر موٹر سائیکل پر فرار ہو گئے،پولیس مصروف تفتیش ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں