309

چھٹی جماعت کے طالب علم نے خود کشی کرلی

ہا رون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آبادمیں چھٹی جماعت کے طالب علم نے خود کشی کرلی، نعش ہسپتال منتقل، خودکشی کی وجہ موبائل مسیج کے ذریعے لوٹنے والے نوسرباز مافیا کی جعلساز ی بتائی جاتی ہے، پولیس مصروف تفتیش، تفصیلات کے مطابق ہارون آباد کے علاقے ٹبہ نور پورہ میں چھٹی جماعت کے طالبعلم تیرہ سالہ اسد جاوید نے گلے میں رسی کا پھندا ڈال کر کمرے کے گاڈر سے لٹک کر خودکشی کرلی۔

اطلاع پر مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور نعش کو پورسٹمارٹم کیلئے تحصیل ہید کوارٹر ہسپتال منتقل کردی، خودکشی کی وجہ موبائل فون کے ذریعے عام لوگوں کو لوٹنے والے نوسرباز مافیا کی جعلسازی بتائی جاتی ہے،نوسربازوں نے موبائل پر قیمتی انعامات نکلنے کا میسج کیا اور انعام کی رجسٹریشن کے لئے ہزاروں روپے طلب کیے،بچے کا والد وفات پا چکا ہے اور یہ تیرہ سالہ یتیم اس مافیا کے جھانسہ میں آ گیا اور والدہ کو مجبور کر کے پینتیس ہزار روپے میسج کرنے والوں کو سینڈ کر دیئے تاکہ بھاری انعامات وصول کر سکے۔

رقم بھیجنے کے بعد نوسرباز نمبر بند کر گئے اور بچے کی والدہ نے رقم سے محروم ہونے پر بچے کو ڈانٹا جس پر اس نے انتہائی قدم اٹھاتے ہوئے خود کشی کر لی، پولیس مصروف تفتیش ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں