ہارون آباد (عوامی پریس کلب ) امیرتحریک لبیک پاکستان ہارون آباد چوہدری غلام نبی سپراء ایڈووکیٹ نے جاوید گجر لیگل ایڈوائزرتحریک لبیک ہارون آباد،عبد اللہ الخیری،جبا ر پاشا چوہدری،عبد المتین چوراہی اور فیصل کمبوہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل قاتل اعظم ہے ہمار ے قبلہ اول بیت المقدس میں نمازیوں کو تشدد کر کے شہید کیا گیا اس کے تقدس کو پامال کیا گیا ہے۔
ہمیں غیرت کرنی چاہیے فلسطین کی کمسن بچیاں ہاتھ میں پتھر لیے اپنے ملک کی حفاظت کے نکلتی ہیں اورہمای موجودہ حکومت اسرائیل کو تسلیم کرنے جارہی ہے اور اس کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال کرنا چاہتی ہے یہ بڑی شرم کی بات ہے ہماری حکومت کو ایسا نہیں کرنا چاہیے پاکستانی حکومت امریکہ کے کہنے پر یہ سب کر رہی ہے ہم نے دیکھا ہے کہ کچھ ہمارے ملک میں اعلی عہدوں پر فائز لوگ جو دوسرے ممالک کی بھی شہریت رکھتے ہیں جو ہمارے ملک کے سربراہان اور سیاسی جماعتوں کے سربراہان سے ملاقاتیں کر رہے ہیں اور وہی اسراائیل کے صدر سے ملاقاتیں کر رہے ہیں اور ایک پُل کا کردار ادا کر رہے ہیں ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے تحریک لبیک پاکستان اسکی پُر زورمذمت کرتی ہے ہم اس کو بالکل نہیں ہونے دیں گے اس کے لیے ہمیں احتجاج بھی کرنا پڑا تو کریں گے اسکے لیے ہمیں سڑکوں پر بھی آنا پڑا تو ہم آئیں گے پُر امن احتجاج کریں گے۔
ہم کبھی بھی اسرائیل کو تسلیم نہیں کریں گے یہ ہمارے ایمان کا حصہ ہے اسرائیل نے ہمارے لاکھوں مسلمانوں کو شہید کیا ہے ہماری تحریک دیوار کی طرح کھڑی ہوجائے گی اسرائیل کو تسلیم نہیں کرنے دیں گے اور نہ ہی سفارتی تعلقات کو بحال کرنے دیں گے سابقہ حکومت تو صرف مہنگائی کے بم گراتی تھی کبھی کبھی عوام پر اس موجودہ حکومت نے تو ایٹم بم گرایا ہے مہنگائی کا غریب آدمی جو دیہاڑی دار ہے اسکی بات کوئی نہیں کرتا یہ سب امیروں کی باتیں کرتے ہیں مزدور کی دیہاڑی سات سو روپے ہے اور کوکنگ آئل سات سور پے کلو ہوگیا ہے تو ایک مزدور نے سات سو روپے میں گھر کا سرکل کیسے چلانا ہے وہ پھر چوری ڈکیتی ہی کریں گے ۔
ہم حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سرکاری ملازمین سے سرکاری گاڑیاں اور سرکاری پٹرول واپس لی جائیں سرکاری ملازمین کی مراعات کو ختم کریں سرکاری ملازمین لاکھوں کی تنخواہیں ہیں گھر فری ہیں ملازم فری ہیں اسکے علاوہ ان کو بے شمار سہولتیں دی گئی ہیں غریب آدمی کے لیے کچھ بھی نہیں ہے۔
تو تحریک لبیک پاکستان اسی بات کو لے کر چلی ہے کہ جب تک اللہ کا دین تخت پر نہیں آتا اسی طرح کے ظلم ہوتے رہیں گے،کرایوں میں بھی ٹرانسپورٹز کی جانب سے 20فیصد کرایہ بڑھا دیا ہے حکومت نے اس وقت 30ارب ڈالر کا عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈالا ہے حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہیں پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ واپس لیں اور گیس کی قیمتوں کے بارے میں اضافہ کی خبریں آرہی ہیں اسکی بھی پُر زور مذت کرتے ہیں ان اضافوں کو فی الفور واپس لیں ورنہ ہم احتجاج کریں گے ہم پُر امن جماعت ہیں اور پُر امن حتجاج کریں گے۔








