ہارون آباد (عوامی پریس کلب) پاکستان عوامی تحریک ہارون آباد کی جانب سے سانحہ ماڈل ٹاؤن میں انصاف کی عدم فراہمی کے خلاف پرامن احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ریلی میں شریک شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔ پاکستان عوامی تحریک ہارون آباد کے زیر اہتمام سانحہ ماڈل ٹاون میں انصاف کی عدم فراہمی کے خلاف نکالی جانیوالی احتجاجی ریلی کا آغاز منہاج القرآن اسلامک سنٹر سے کیا گیا جسکا اختتام دھوبی گھاٹ کے کینال پل پر ہوا،ریلی میں شریک شرکاء نے احتجاجی بینرز کے علاوہ پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے۔
اس موقع پرریلی میں شریک مرکزی ناظم دعوت تربیت سید کاظم حسین شاہ،محمد ناصر مصطفوی،سید مبشر حسین شاہ،ابوبکر سلطانی،فرقان جج و دیگر کا کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاون ریاستی دہشت گردی میں انسانیت کے قتل عام میں ملوث قاتلوں کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے،انکا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی اور کرپشن کے گٹھ جوڑ کا مکل خاتمہ ہونا چاہیئے۔
سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ جب تک مجرموں کو انصاف کے کٹہریمیں لا کر کھڑا نہیں کیا جائے گا، اس وقت تک قانون کی پاسداری اور انصاف کی فراہمی کیلئے کلمہ حق بلند کرتے رہیں گے،احتجاجی ریلی میں پاکستان عوامی تحریک ہارون آباد کے عہدیداران کے علاوہ کارکنان نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔








