ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد محکمہ زراعت کا غیرمعیاری زرعی ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن،غیر معیاری ادویات کا فروخت کرنے والے ڈیلرز اپنا قبلہ درست کرلیں، زراعت آفیسر میڈم فاطمہ، تفصیلات کے مطابق زراعت آفیسرتحصل ہارون آباد میڈم ماہین فاطمہ نے تحصیل ہارون آباد فقیروالی بنگلہ یتیم والا منڈی لطیف آباد اڈا 93 میں غیرمعیاری زرعی ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے مختلف دکانوں پر جا کر مختلف کمپنیوں کے سیمپل کیے۔
جگنو سپرے سنٹر چک 93 اڈہ پر چھاپہ مار کر کر وہاں سے غیر معیاری اور ایکسپائر زرعی ادویات کو اپنے قبضے میں لے لیا جس کی مالیت 67 ہزار بنتی ہے ہے اور انہوں نے ڈیلرز کے خلاف کانونی کاروائی کرتے ہوئے ایف آئی آر تھانہ فقیروالی میں درج کروا دی میڈم ماہین فاطمہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل ہارون آباد میں غیر معیاری ادویات کا فروخت کرنے والے ڈیلرز اپنا قبلہ درست کرلیں اور مزید انہوں نے کہا کہ نئے لائسنس بنانے کے لیے اپنی فائلیں جلد از جلد جمع کروائیں تاکہ کو جلد از جلد زرعی ادویات کے نئے لائسنس جاری کیے جائیں۔








