343

ڈونگہ بونگہ کے قریب تیز رفتار کار ڈرائیور سے بے قابو ہوکر اُلٹ گئی

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد میں تیز رفتار کار اُلٹ گئی، دو افراد شدید زخمی ہو گئے، ریسکیو ٹیم نے زخمیوں کو طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیئے۔

تفصیلات کے مطابق نواحی بستی باجک گلاب علی روڈ نہر تھری آر ڈونگہ بونگہ کے قریب تیز رفتار کار نمبری 1303ایل ای ڈی ڈرائیور سے بے قابو ہوکر اُلٹ گئی۔

جس کے نتیجے میں دو افراد علی رضا ولد محمد ریاض اور حماد ولد محمد اکمل شدید زخمی ہو گئے، اطلاع پر ریسکیو 1122کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں