ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آبادمیں دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات، مزاحمت پر شہری زخمی، مسلح ڈاکو 9لاکھ روپے سے زائد کی نقدی لوٹ کر فرار، زخمی ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل۔
پولیس مصروف تفتیش، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سید رسول ولد عبدالغفار نامی نوجوان نجی بینک سے 9لاکھ روپے سے زائد رقم نکلوا کر گھر جا رہا تھا کہ جب وہ گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج بلدیہ کالونی کے قریب پہنچا تو دو مسلح موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے انہیں گن پوائنٹ پر روکا اور اُن سے نقدی چھین لی۔
مسلح ڈاکوؤں نے مزاحمت کرنے پر سید رسول کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا اور فرار ہو گئے، اطلاع پر مقامی پولیس اور ریسکیو 1122کی ٹیم موقع پر پہنچ گئیں، زخمی کو طبی امداد کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال ہارون آ باد منتقل کردیا، پولیس مصروف تفتیش ہے۔








