ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد پکی منڈی میں سیوریج کا نظام بند، کالا اور گندا بد بودار پانی گلیوں میں جمع، شہری پریشانی سے دوچار، فوری نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق پکی منڈی ہارون آباد میں انتظامیہ و عملہ کی نااہلی و غفلت کے باعث جگہ جگہ گندگی کے ڈھیراور گٹروں کا بند ہونا معمول بن گیا ہے۔
گزشتہ روز یوٹیلیٹی سٹور کے قریب گٹر بند ہو گئے جس سے سیوریج کا کالا اور گندا بد بودار پانی سڑک پر جمع ہوگیا جو گندے جوہڑ کی شکل اختیار کرگیا، گندے پانی کے تعفن سے یوٹیلیٹی سٹورپر آئے مرد و خواتین شدید پریشانی سے دوچار ہوئے، بلدیہ کا عملہ خواب خرگوش کے مزے لوٹ رہا ہے، سڑکوں پر کیچڑ کی وجہ سے دھول مختلف بیماریوں کو جنم دے رہی ہے۔شہریوں نے اعلیٰ حکام سے پکی منڈی میں روزانہ کی بنیاد پر گٹروں کی صفائی کرنے کامطالبہ کیا ہے۔








