ہارون آباد (عوامی پریس کلب ) ہارون آبادمیں عید قربان کا دن اناڑی قصائیوں پر بھاری، جانوروں نے شہریوں کی دوڑیں لگوا دیں، دو مختلف واقعات میں 7شہری زخمی۔
تفصیلات کے مطابق ہارون آباد شہر میں اناڑی قصائی تگڑے بھینسوں کے سامنے بے بس دکھائی دیئے، بھینیسے بھپر گئے اور رسیاں تڑوا کر بھاگ نکلے،بھینسے قائد اعظم روڈ میلاد چوک اور دیگر شاہراوں پر بھپرے رہے، اطلاع ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور بھینسوں کو قابو کر کے مالکان کے حوالے کیا۔
ریسکیو زرائع کے مطابق ان دو مختلف واقعات میں 7 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کردیا گیا۔








