261

پاکستان تحریک انصاف کے اقلیتی(ایم۔پی۔اے)یدھسٹر چوہان کی دیگر ساتھیوں کے ہمراہ ہارون آباد کے مندر میں آمد

ہارون آباد (عوامی پریس کلب ) پاکستان تحریک انصاف کے اقلیتی(ایم۔پی۔اے)یدھسٹر چوہان کی دیگر ساتھیوں کے ہمراہ ہارون آباد کے مندر میں آمد،(ایم۔پی۔اے) یدھسٹر چوہان کا مندر میں پہنچنے پر ہم بالمیکی برادری اور اور تحریک انصاف کے مقامی راہنماوں کی طرف سے پرتپاک استقبال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ہارون آباد کے مندر میں باقاعدہ تقریب کا اہتمام کیا کیا گیا تھا، تقریب میں تلاوت کلام پاک سے آغاز کرنے کا شرف حازق نواز چوہدری نے حاصل کیا،منعقدہ تقریب میں پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ کے عہدیداران: کاشف علی شاہ، عثمان رزاق واہلہ،حازق نواز چوہدری،کے علاوہ چوہدری ریحان ظفر نے بھی شرکت کی۔

تقریب میں ہم بالمیکی برادری کے مقررین نے تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے اپنے درپیش مسائل،مندر کے ترقیاتی فنڈز و دیگر سفارشات کو(ایم۔پی۔اے)یدھسٹر چوہان کے سامنے رکھا،اسکے علاوہ انصاف یوتھ ونگ ہارون آباد کے صدر محمد ریحان ظفر چوہدری نے تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے(ایم۔پی۔اے) یدھسٹر چوہان کو کچی منڈی کے علاقہ میں ترقیاتی پیکج کی عدم فراہمی پر پیدا ہونیوالے مسائل سے آگاہ کیا،تقریب میں (ایم۔پی۔اے) یدھسٹر چوہان نے گفتگو کے دوران مسائل کو حل کرنے کیلئے اپنی کوششوں کو بروئے کار لانے کی مکمل یقین دھانی کرائی۔

تقریب کے آخر میں (صدر)ہم بالمیکی برادری ہارون آباد ہربنس لال کی طرف سے(ایم۔پی۔اے)یدھسٹر چوہان اور انکے ساتھ آئے ہوئے دیگر مہمانان گرامی کا شکریہ بھی ادا کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں