192

اسسٹنٹ کمشنر فضل الرحمان بلوچ کے زیر صدارت اے سی آ فس میں محرم الحرام کے سلسلہ میں اجلاس کا انعقاد۔

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد اسسٹنٹ کمشنر فضل الرحمان بلوچ کے زیر صدارت اے سی آ فس میں محرم الحرام کے سلسلہ میں ایک اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں ڈی ایس پی سرکل ہارون آباد گل حسن خان، ایس ایچ او تھانہ سٹی محمد افضل بابر کھوکھر،ایس ایچ او تھانہ صدرمحمد نصیر، چودھری منیر، سید مدثر حسین شاہ، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی محمد عمران وٹو،ایس ڈی او میونسپل کمیٹی باؤ نذیر احمد،سابق صدر بار ایسوسی ایشن چوہدری غلام نبی سپراء ایڈووکیٹ سمیت امن کمیٹی، انجمن تاجران، سیکیورٹی فورسز، سول سوسائٹی، میڈیا نمائندگان و دیگرنے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ محرم الحرام کے دوران امن وامان کا قیام تحصیل انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ شہریوں، تاجر برادری اورامن کمیٹی کے ممبران کے تعاون سے گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی محرم الحرام کے دوران بہترین انتظامات کئے جائیں گے تاکہ تحصیل بھر میں امن وامان کی فضاکوقائم رکھا جاسکے۔

جبکہ ڈی ایس پی گل حسن خان کا کہنا تھا کہ محرم الحرام کے دوران غیر معمولی سکیورٹی کے انتظامات کیے جائیں گے اور زیر وٹالرنس کی پالیسی کے تحت معاشرتی امن کیلئے خطرہ بننے والے عناصر کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔اس موقع پر اجلاس میں شریک شرکاء نے محرم الحرام میں امن وامان کی فضا قائم رکھنے اور دیگر انتظامات کے حوالے سے اپنی اپنی تجاویز پیش کیں جس پر مقامی انتظامیہ کی جانب سے مکمل طور پر عملدرآمد کو یقینی بنانے یقین دہانی کرائی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں