224

نہر مراد سے نامعلوم خاتون کی نعش برآمد

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد نہر مراد سے نامعلوم خاتون کی نعش برآمد،نعش ہسپتال منتقل، تفصیلات کے مطابق نواحی علاقہ 119مراد کے قریب نہر مراد سے ایک نا معلوم خاتون کی نعش برآمد ہوئی، عورت کی نعش تیرتی دیکھ کر راہ گیروں نے مقامی پولیس کو اطلاع دی۔

اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122اور پولیس کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، ریسکیو ٹیم نے نعش کو نہر سے باہر نکال کر ہسپتال منتقل کردی، جبکہ پولیس کے مطابق خاتون کے سر اور کمر میں زخم کے نشانات پائے گئے ہیں، اصل حقائق پورسٹمارٹم رپورٹ کے بعد ہی سامنے آئیں گے، تاہم نعش کی شناخت نہ ہوسکی ہے ورثاء کی تلاش جاری ہے، ورثاء نہ ملنے پر نعش کی تدفین کردی جائے گی،پولیس مصروف تفتیش ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں