ہارون آباد (عوامی پریس کلب) گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول (بوائز) ہارون آباد میں ڈینگی آگاہی مہم کے بارے میں سیمینار اور واک کا اہتمام کیا گیا،سیمینار میں سکول کے بچوں کو ڈینگی کے بچاؤکے حوالے سے آگاہی دی گئی۔
تفصیلات گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول (بوائز) ہارون آباد میں ڈینگی آگاہی مہم کے بارے میں سیمینارکا انعقاد کیا گیا، سکول کے پرنسپل ملک محمد شریف و دیگر ٹیچرنے سکول کے طلباء کو ڈینگی بخار اور ڈینگی سے بچاؤکے لیے تفصیل سے آگاہی دی اور ان میں بچاؤ کے حوالے سے شعور اجاگر کیا۔
سکول کے طلباء نے اپنی تقاریر پیش کیں اور نظمیں پڑھیں،سیمینار میں شریک بچوں نے اس بات کا عہد کیا کہ وہ ڈینگی کا مقابلہ کرنے کے لیے ہر طرح سے تیار ہیں اور وہ اپنے محلہ داروں کو بھی قاتل مچھر ڈینگی سے بچنے کے لیے حفاظتی تدابیر بتائیں گے، سیمینار کے بعد سکو ل کے پرنسپل ملک محمد شریف کے زیر قیادت واک کا بھی اہتمام کیا گیا۔








