ہارون آباد (عوامی پریس کلب) وائٹل گروپ کے سربراہ محسن ہارون آباد حاجی سعید احمد نے اسسٹنٹ کمشنر الرحمان بلوچ کے ہمراہ وائٹل دستر خوان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کے ہمارے ملک کو اس وقت سیلاب اور بارش کے ہاتھوں انسانی المیے کا سامنا ہے اس وقت پوری قوم کو سیاسی مفادات اور دیگر معاملات کی بنیاد پر پائے جانے والی تقسیم کو نظر انداز کرکے سیلاب زدگان کی مدد کرنی چاہئے۔
وائٹل گروپ ابتدائی طور پر پندرہ سو سیلاب زدگان کی مدد کے لیے 75 لاکھ مالیت کا راشن روانہ کر رہا ہے جبکہ ملک بھر میں موجود وائٹل گروپ کے نمائندے سیلاب زدگان کی مدد میں پیش پیش ہیں اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنرفضل الرحمان بلوچ نے حاجی سعید احمد اور وائٹل گروپ کا شکریہ ادا کیا۔ملک محمد ریاض خلجی وائس چیئرمین بلدیہ سیف اللہ خان شیخ سرور کاکاچوہدری اشرف بھی پریس کانفرنس میں موجود تھے۔








