ہارون آباد (عوامی پریس کلب ) سیلاب زدگان کی امداد کے لیے ہارون آباد میں مختلف این جی اوز کے امدادی کیمپوں کا سلسلہ جاری۔
مذہبی اور سیاسی جماعتوں کی جانب سے بھی سیلاب زدگان کے لیے امدادی راشن بھجوانے کا سلسلہ جاری، تفصیلات کے مطابق ہارون آباد میں قائد اعظم روڈ سمیت دیگرمقامات پرمختلف این جی اوز کی جانب سے امدادی سامان کے حوالے سے کیمپ لگائے گئے جس میں ہارون آباد کی عوام نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور ہارون آباد سے مشترکہ طور پر درجنوں ٹرک صوبہ سندھ اور جنوبی پنجاب کے مختلف علاقہ جات میں بھجوائے گئے ہیں۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نجم عطاری،عبد العلیم،ملک محمد ریاض،راؤ غلام محیی الدین و دیگرکا کہنا تھا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں ہم اپنے بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اور ہر ممکن کوشش کریں گے کہ امدادی سامان کی ترسیل کا سلسلہ جاری رہے جب تک مکمل بحالی نہیں ہوجاتی انہوں نے مخیر حضرات سے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کی ہے۔







