ہارون آباد (عوامی پریس کلب) مرکزی انجمن تاجران کے صدر راجہ آصف محمود جنجوعہ اور جنرل سیکریٹری ملک محمد ریاض خلجی نے کہا ہے کہ صنعت اور دیگرکاروبارکی بہتری اور معیشت کو مضبوط بنانے کے لیے اقدامات ناگزیر ہیں بجلی کے بلوں میں ہوشربا اضافہ انتہائی تشویشناک صورتحال اختیار کر رہا ہے تاجر برادری 50 روپے سے 80 روپے تک فی یونٹ ادائیگی کی طاقت نہیں رکھتی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی پچاس فیصد انڈسٹری صرف بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے بند ہو چکی ہے تاجر کمیونٹی بجلی کے بھاری بلوں سے سخت پریشان ہیں ملکی معیشت سے جڑے بزنس سیکٹر کو مشکلات سے نکالنے کے لیے جدید اصلاحات کا نفاذ انتہائی ناگزیر ہے ملکی صنعتوں کی پیداواری صلاحیت میں اضافے کے لیے صنعت وتجارت میں جدید اصلاحات کو متعارف کرایا جائے تاجر صنعتکار پر ٹیکس اور قومی محصولات کم کر دیا جائے اور بجلی کے بلوں میں ریلیف دیا جائے۔








