193

نواحی گاوں 136سکس آر کے قریب ٹریفک حادثہ میں ایک خاتون جاں

ہارون آباد (ہارون آبادنیوز) نواحی گاوں 136سکس آر کے قریب ٹریفک حادثہ میں ایک خاتون جاں بحق،موٹر سائیکل سوار شخص معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔

تفصیلات کے مطابق ہارون آباد کے نواحی گاوں 136سکس آر کے قریب کراسنگ کرتے ہوئے دو موٹر سائیکل آپس میں ٹکرا گئے جس کے باعث40سالہ خاتون سڑک کی جانب گر گئی اور پیچھے سے آنے والے ٹرک کے نیچے آکر کُچلی گئی اور موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی جبکہ موٹر سائیکل سوار معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق ہونے والی خاتون صغراں بی بی کو ہسپتال منتقل کر دیا صغراں بی بی چک 102سکس آر کی رہائشی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں