230

بس اور موٹر سائیکل میں تصادم، دس سالہ بچی اور خاتون سمیت تین افرادشدید زخمی

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد میں بس اور موٹر سائیکل میں تصادم، دس سالہ بچی اور خاتون سمیت تین افرادشدید زخمی۔

تینوں زخمیوں کو تشویشناک حالت کے پیش نظر وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور ریفر کردیا، پولیس مصروف تفتیش، تفصیلات کے مطابق ہارون آباد فورٹ عباس روڈ پر گجر کاٹن فیکٹری 21والا پھاٹک فقیروالی کے قریب مسافر بس نے موٹر سائیکل کو اچانک ٹکر ماری دی، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار محمد منشاء، کوثر بی بی اور دس سالہ بچی زینب سکنائے 143سکس آر شدید زخمی ہو گئے۔

اطلاع پر ریسکیو 1122اور پولیس کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، زخمیوں کو طبی امداد کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہارون آباد منتقل کیا گیا جہاں پر موجود ڈاکٹروں نے تینوں زخمیوں کو تشویشناک حالت کے پیش نظر وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور ریفر کردیا، پولیس مصروف تفتیش ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں