262

نواحی گاؤں 49تھری آر اور 50فور آر کے قریب گزرنے والے سیم نالہ پر دو نامعلوم افراد کی نعشیں برآمد

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد سیم نالہ سے دو نامعلوم افراد کی نعشیں برآمد، دونوں کو سر میں گولیاں مار کر قتل کیا گیا، پولیس مصروف تفتیش، تفصیلات کے مطابق ہارون آباد نواحی گاؤں 49تھری آر اور 50فور آر کے قریب گزرنے والے سیم نالہ پر دو نامعلوم افراد کی نعشیں برآمد ہوئیں، جنہیں سر میں گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔

اطلاع پرایس ڈی پی او سرکل ہارون آباد گل حسن خان، ایس ایچ او تھانہ سٹی ہارون آباد ابصار حسین گجر، ایس ایچ او تھانہ فقیروالی پرویز اختر جتوئی، سیکیورٹی برانچ اہلکار محمد منیر، عبدالجبار، محمود احمد و دیگر پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے، اور دونوں نعشوں کو تحویل میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں