587

علمائے کرام کا ممتاز عالم دین مفتی محمد رفیع عثمانی کی وفات پر گہرے دکھ اور رنج و غم کا اظہار

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد کے علمائے کرام کا ممتاز عالم دین مفتی محمد رفیع عثمانی کی وفات پر گہرے دکھ اور رنج و غم کا اظہار،تفصیلات کے مطابق ہارون آباد شہر کے علمائے کرام، مولانا محمد ارشد فاروق، مولاناحافظ محمد اویس، مولاناحافظ معظم علی وقاص، مولوی محمد اسلم عفی عنہ و دیگر نے ملک کے معروف اور ممتاز عالم دین مفتی محمد رفیع عثمانی کی وفات پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور کہا کہ علمائے کرام کی زندگیا ں لوگوں کو خیر کی طرف بلانے اور ان میں دین کی حیثیت مستحکم کرنے میں گزرتی ہیں۔

اس لئے ایک عالم کی موت جہان کی موت کے مترادف ہے، علمائے کرام نے مفتی محمد رفیع عثمانی کی دینی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ انہیں اپنی آغوش رحمت میں خاص جگہ اور اپنے قرب کی لذت دوام عطاء فرمائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں