ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد میں سلاٹر ہاؤس جیسی اہم سہولت سے عرصہ دراز سے محروم،لوگ ویٹرنری افسران سے غیرتصدیق شدہ گوشت کھانے پر مجبور، شہریوں کا اصلاح احوال کا مطالبہ۔
تفصیلات کے مطابق وزیروں کے شہر ہارون آباد جولاکھوں کے آبادی پر مشتمل ہے مگر اس میں مسائل ہی مسائل ہیں تحصیل ہارون آباد میں سب سے بڑا مسئلہ سلاٹر ہاؤس کا بھی ہے جو عرصہ دراز سے چلا آرہا ہے۔
متعدد سیاسی جماعتوں سے کامیاب ایم این اے، ایم پی ایز آئے مگر سلاٹر ہاوس نہ بن سکا جس کا قصاب حضرات نے بھی بھر پور فائدہ آٹھایا جہاں من چاہا جانور ذبح کرڈالا جیسا چاہا گوشت عوام کو کھلایا،ویٹرنری افسران سے غیر تصدیق شدہ گوشت عوام کھا رہی ہے۔
عوام الناس کا کہنا تھا کہ ہمیں کوئی علم نہیں کہ اس جانور کا گوشت کھانے کے قابل ہے یا نہیں، ہم مضرصحت گوشت کھانے پر مجبور ہیں اگر سلاٹر ہاؤس ہو تو وہاں پر گوشت چیک کرنے کے لئے ڈاکٹر بھی ہوگا اور لوگ اچھا اور معیاری گوشت بھی کھائیں گے مگر ایسا نہیں ہے،اہلیان ہارون آباد نے اعلی حکام سے شہر میں سرکاری سلاٹر ہاؤس تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔







