228

رشوت اور بدعنوانی کے خاتمے کے حوالہ سے میونسپل کمیٹی عملہ کی جانب سے ریلی کا انعقاد

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد رشوت اور بدعنوانی کے خاتمے کے حوالہ سے میونسپل کمیٹی عملہ کی جانب سے ریلی کا انعقاد کیا گیا، ریلی کی قیادت چیف آفیسر میونسپل کمیٹی محمد عمران وٹو نے کی۔

ریلی میں میونسپل کمیٹی کے سٹاف و عملہ نے شرکت کی،چیف آفیسر میونسپل کمیٹی محمد عمران وٹو نے کہا کہ معاشرے سے کرپشن اور بد عنوانی کا خاتمہ کرنا نہ صرف ہماری معاشرتی ذمہ داری ہے بلکہ ہماری دنیا و آخرت سنوارنے میں بھی معاون ثابت ہوتا ہے۔بد عنوانی کے خاتمے کے لئے ذہنوں کو تبدیل کرنا ہوگا معاشرے سے رشوت اور بدعنوانی کے خاتمے کے لئے ہر شہری کو اپنا کلیدی کردار ادا کرنا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں