430

نئے تعینات ہونے والے ڈی پی اومحمد عیسیٰ خان نے عہدہ کا چارج سنبھال لیا،

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد نئے تعینات ہونے والے ڈی پی اومحمد عیسیٰ خان نے عہدہ کا چارج سنبھال لیا، ڈی پی او نے یاد گار شہدا ء پر سلامی دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہدائے پولیس کے بلند درجات کے لئے دعاکی۔بعد ازاں ڈی پی او نے آفس میں مختلف برانچز کا دورہ کیا،اس موقع پر ڈی پی او محمد عیسیٰ خان نے کہا کہ ضلع بہاولنگر بھر امن وامان برقرار رکھنے کے لیے کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے گی۔

ڈی پی او نے تمام ریکارڈ کو چیک کیا اور دفتری سٹاف کو ضروری ہدایات جاری کیں کہ شہریوں کیساتھ شائستہ رویہ، فرائض منصبی کی بہترین ادائیگی، فوری رسپارنس اور عوا م کیساتھ رشتہ ابلاغ کو مضبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں