ہارون آبا د (عوامی پریس کلب) ہارون آباد کے قدیم قبرستان اہل اسلام شرقی و غربی میں لائٹس لگائی جائیں، شہریوں کا حکام بالا سے مطالبہ۔
تفصیلات کے مطابق ہارون آباد کے بنگلہ روڈ پر سڑک کے دونوں اطراف قدیم قبرستان موجود ہیں جہاں لاکھوں مسلمان مد فون ہیں لیکن قبرستان کی منا سب دیکھ بھال اور سیکیورٹی نہ ہونے کی صورت جرائم پیشہ عناصر اور منشیات کا استعمال کرنے والے قبروں کی بے حرمتی کرتے رہتے ہیں اور رات کے وقت وہاں پناہ لیتے ہیں، رات بھر وہاں منشیات کا استعمال کرتے ہیں اور چوری چکاری کی وارداتوں میں ملوث ہوتے ہیں۔
شہریوں وقاص، عثمان حذیفہ، عبداللہ، ابراہیم و دیگر نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ قبرستان اہل اسلام ہارون آباد شرقی و غربی میں لائٹس لگائی جائیں تاکہ جرائم پیشہ عناصر و دیگر کا سدباب ہوسکے۔







