ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد مکان کی بوسیدہ چھت گرنے سے تین سالہ بچی جاں بحق ہو گئی، جبکہ پانچ سالہ بچی سمیت دو افراد شدید زخمی ہو گئے’
لاش اور زخمی ہسپتال منتقل، تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب نواحی علاقہ چک پکا میں محنت کش عاشق نامی شخص کے مکان کی بوسیدہ چھت گر گئی جس کے نتیجے میں اُس کی تین سالہ بیٹی عائزہ جاں بحق ہو گئی ۔
جبکہ خود اور اسکی پانچ سالہ بیٹی عائشہ شدید زخمی ہو گئے، محمد عاشق اپنی بیٹیوں کیساتھ کمرے میں سویا ہوا تھا کہ چھت گر گئی، اطلاع پر ریسکیو 1122کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔








