ہارون آبا د (عوامی پریس کلب) ہارون آباد پوسٹ آفس میں عملہ ناکافی، عوام کو شدید مشکلات کا سامنا، مزید پوسٹیں منظور کی جائیں، عوامی وسماجی حلقوں کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق ہارون آباد کے پوسٹ آفس میں موجود عملہ تقریباً چالیس پچاس سال سے قبل آبادی کے تناسب سے تعینات ہے۔
ہارون آباد ایک گنجان آباد شہر ہے اور اس کی آبادی روز بروز بڑھ رہی ہے، میونسپل کمیٹی ہارون آباد نے اپنی حدود میں توسیع کردی ہے لیکن آبادی کے لحاظ سے عملہ ناکافی ہے، عوامی وسماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے پوسٹ آفس میں درج ذیل پوسٹیں پوسٹ مین 2، میل پیئن 1، کلرک 2، مالی 1،چوکیدار رات کیلئے 1اور سویپر 1منظور کی جائیں اور ان پر فوری عملہ تعینات کیا جائے تاکہ شہریوں کی مشکلات کا ازالہ کیا جاسکے۔







