ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد سال نو کے موقع پر عوام مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیں، خوشیاں منانے کا مقصد قطعاً نہیں کہ ہم غیر سماجی اقدامات اپنائیں۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد عیسیٰ خان،
تفصیلات کے مطابق سال نو کے موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد عیسیٰ خان نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ سال نو کے موقع پر مہذب ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے نئے سال کی خوشیاں منانی ہیں۔
اور ساتھ ساتھ امن وامان کی فضاء کو بھی برقرار رکھنا ہے، خوشیاں منانے کا مقصد قطعاً نہیں کہ ہم غیر سماجی اقدامات ہلڑ بازی، ہوائی فائرنگ، ون ویلنگ، بالخصوص پبلک مقامات پر آئی خواتین و فیملیز کیساتھ ناشائستہ رویہ اپنائیں، نئے سال کے موقع پر مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے پنجاب پولیس کا ساتھ دیں، آگر آپ کو کوئی شہری قانون شکنی کرتا نظر آئے تو فوراً (ون فائیو)پر کال کریں۔








