469

ساتویں خانہ و مردم شماری کیلئے فیلڈ سٹاف کی تربیت شروع

ہارون آباد (عوامی پریس کلب ) ہارون آباد میں ساتویں خانہ و مردم شماری کیلئے فیلڈ سٹاف کی تربیت شروع، تفصیلات کے مطابق پاکستان ادارہ شماریات کی طرف سے ملک بھر کی طرح ہارون آباد میں بھی ساتویں خانہ و مردم شماری کیلئے فیلڈ سٹاف کی تربیت کا آغاز ہوگیا ہے جوکہ پانچ روز تک جاری رہے گی۔

اس سلسلہ میں گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول اور گورنمنٹ رضویہ اسلامیہ ہائی سکول میں دو تربیتی سنٹرز بنائے گئے ہیں، جس میں 271کے قریب سپروائزر اور شمار کنندگان کو تربیت دی جا رہی ہے، اس موقع پر ماسٹر ٹریزر کا کہنا تھا کہ یہ ملک کی پہلی ڈیجیٹل مردم شماری ہے جس میں فیلڈ سٹاف کو بنیادی تصورات کیساتھ ٹیبلٹ کے استعمال پر تربیت دی جا رہی ہے۔

روایتی طریقہ کار کیساتھ مختلف ویڈیو ز، کیس سٹیڈیز اور حقیقی زندگی کی مثالوں سے تربیتی پروگرام کو موثر بنایا جائیگا، تربیت کا مقصد فیلڈ سٹاف کی بہترین تربیت کرنا ہے تاکہ مردم شماری کے عمل کو کامیاب بنایا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں