517

حصول تعلیم کے لیے آنے والی طالبات سے مشقت لی جانے لگی۔

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ایسے پڑھے گا پنجاب تو کیسے بڑھے گا پنجاب ہارون آباد کے نواحی علاقہ فقیر والی میں حصول تعلیم کے لیے آنے والی طالبات سے مشقت لی جانے لگی اینٹیں اٹھاتی طالبات کی ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

ہارون آباد کے نواحی علاقہ 117 سکس آر کے سرکاری اسکول میں حصول تعلیم کے لیے آنے والی ننھی طالبات کو مزدوری پر لگادیا گیا۔ مشقت کرتی طالبات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ویڈیو میں سخت سردی اور دھند میں اینٹیں اٹھاتی طالبات کو واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔

گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول 117 سکس آر فقیروالی میں سرکاری فنڈز ہونے کے باوجود اسکول انتظامیہ کی جانب سے طالبات سے مزدوری کا کام لینا پنجاب حکومت کی گڈ گورننس پر سوالیہ نشان ہے عوامی حلقوں نے وزیر اعلی پنجاب سمیت ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف کاروائی کی جائے۔

دوسری جانب ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر فی میل رضوانہ اختر کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیو ایک مہینہ پرانی ہے اور سکول ہیڈ کی سرزنش کی تھی اور وضاحتی لیٹر لکھا تھا جس پر سکول ہیڈ نے معذرت کی تھی اور آئندہ ایسا نہ کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں