417

پولیس کی جانب سے مساجد میں کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد پولیس کی جانب سے مساجد میں کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری ہے، بعد از نماز جمعہ ایس ڈی پی او سرکل ہارون آباد گل حسن خان نے محبوب مسجد ہارون آبادمیں ایک کھلی کچہری کا انعقاد کیا،اس موقع پر مسجد کے خطیب پیر سید احمد کمال شاہ بھی اُن کے ہمراہ تھے۔

ایس ڈی پی او گل حسن خان کا کہنا تھا کہ ہر جمعتہ المبارک کو نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران لوگوں کی بڑی تعداد مساجد میں آتی ہے جہاں پر پولیس کو ان سے گھل ملنے اور مسائل جاننے کا موقع ملتا ہے۔ اس سے نہ صرف اجتماعی مسائل سے آگاہی حاصل ہوتی ہے بلکہ عوام اور پولیس کے درمیان فاصلوں کو کم کرنے کیلئے مدد ملتی ہے، ایس ڈی پی او نے کھلی کچہری کے دوران سائلین کے مسائل سنے اور اُن کے حل کیلئے فوری احکامات جاری کئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں